وزیرداخلہ محسن نقوی کا ضلع مہمند میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے شہید اہلکار ابرار کو خراج عقیدت

144
ایف ایٹ انڈر پاس دسمبر کے آخری ہفتے میں آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے گا ، محسن نقوی

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع مہمند میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے شہید اہلکار ابرار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے شہید اہلکار ابرار کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید اہلکار ابرار نے جرات کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، شہید اہلکار ابرار نے اپنا آج وطن عزیز کے پر امن کل پر قربان کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید اہلکار ابرار جیسے بہادر سپوت وطن کا مان ہیں اور قوم کا فخر ہیں۔