وزیرداخلہ محسن نقوی کی باجوڑ کی تحصیل خار میں سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

27

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے باجوڑ کی تحصیل خار میں صدیق آباد پھاٹک کے قریب سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں انھوں نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل سلطان،تحصیلدار عبدالوکیل، کانسٹیبل رشید اور نور حکیم کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔