30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںوزیرداخلہ محسن نقوی کی بنوں میں سبزی منڈی پولیس چوکی پر فتنہ...

وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنوں میں سبزی منڈی پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے د ہشت گردوں کے حملے کی مذمت،حملے میں شہید 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت

- Advertisement -

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں سبزی منڈی پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے میں شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کے پی کے پولیس ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599754

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں