- Advertisement -
اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹانک کے علاقے میں ججز کے سکواڈ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سےشہید ہونے والے کانسٹیبلز عبداللہ اور عبدالصمد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبلز عبداللہ اور عبدالصمد نے جان دے کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ شہید کانسٹیبلز عبداللہ اور عبدالصمد نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔
- Advertisement -
شہداء کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
- Advertisement -