وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا ڈی جی رینجرزسے فون پر رابطہ،کراچی میں تمام میڈیا ہاوسز کی سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

153

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرزسے فون پر رابطہ کیا اور مجموعی طور پر سندھ اور بالخصوص کراچی میں حالات پرامن رکھنے پر رینجرز اور پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایت کی کہ کراچی میں تمام میڈیا ہاوسز کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے جس میں پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کی معاونت بھی شامل ہونی چاہئے۔ انہوں نے کراچی اور سندھ کی مجموعی امن و عامہ کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈی جی رینجرز کو ہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی شرپسند قانون کی گرفت سے نہ بچ پائے اور کوئی کسی پرامن شہری کو ہراساں نہ کر سکے۔