اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں یوم تاسیس کے موقع پر جلسہ کےلئے گرین سگنل دیتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسہ میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسلام آباد کے رہائشیوں کے روزمرہ کے معمولات پر کم سے کم اثر پڑے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ پی ٹی آئی کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر معاملات طے کریں۔