اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ مخالفین کے احتجاج اور دھرنوں کے باوجود حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ مخالفین کے شور مچانے کے باوجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تین سال سے زیادہ کا عرصہ گذار چکی ہے، حکومت کو کچھ نہیں ہوا ، حکومت کہیں نہیں گئی نہ کہیں جارہی ہے، عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔