وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ کینٹ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی

122

سیالکوٹ۔19جون (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ کینٹ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی ۔ انہوں نے ملکی سالمیت اور استحکام کے لیے دعائیں بھی کیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر دفاع خواجہ محمد آصف عوام میں گھل مل گئے اور ان سے عید ملے،لوگوں کی بڑی تعداد نے وزیر دفاع کو عید کی مبارک دی۔ خواجہ سلطان ٹیپو اور ان کے دیگر رفقا بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔