سیالکوٹ۔22جون (اے پی پی):وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے اپنی رہائش گاہ پر معززین علاقہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔ اتوار کو اپنی رہائش گاہ سیالکوٹ کینٹ میں معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)جب بھی اقتدار میں آئی ہے اس نے عوامی مسائل حل کئے ہیں اور ہم اب بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ،
اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا کیونکہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر اقبال کی تعمیرو ترقی کیلئے کوشاں ہیں اور عوامی خدمت کا یہ سفر اسی طرح جاری و ساری رہے گا ۔ انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے معززین کا شکریہ بھی ادا کیا۔