وزیردفاع پرویزخٹک سے تاجکستان کے وزیردفاع جنرل شیر علی میرزو کی ملاقات

87

راولپنڈی ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیردفاع پرویزخٹک سے تاجکستان کے وزیردفاع جنرل شیر علی میرزو نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کومزید وسعت دینے پراتفاق کیا گیا۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک نے تاجکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن کیلئے پاکستان تاجکستان کی کوششوں کوسراہتا ہے۔