وزیرستان میں پاک فوج کی کامیاب عسکری کارروائیاں قابل ستائش ہیں ، آصف علی زرداری

175
Asif Ali Zardari

کراچی۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):سابق صدر آصف علی زرداری نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی کامیاب عسکری کارروائیوں پر ستائش کا اظہار کیا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں، سابق صدر نے شمالی وزیرستان میں 6 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کی کارروائی میں حصہ لینے والے جوانوں کو شاباش دی اور دہشت گردوں کی سرکوبی کے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے تین سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ لانس نائیک تبسم الحق، سپاہی نعیم اختر اور سپاہی عبدالحمید کی قربانی کبھی فراموش نہیں کی جائے گی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں پاک فوج کے کلیئرنس آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سپاہی کیلئے بھی خراج عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمور سے تعلق رکھنے والے سپاہی فرمان علی نے جرات و بہادری سے دہشت گردوں کا سامنا کیا۔