وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا بیان

82
پہلے دن وزیر اعظم خود صبح 8 بجے دفتر میں تھے، اب تمام دفاتر صبح 8 بجے کھلیں گے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر(اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے عاشورہ محرم کے پرامن انعقاد پر سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا ہے اور اس ضمن میں صوبائی حکومتوں کے بہترین انتظامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اتوار کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر پولیس سمیت سکیورٹی کے تمام اداروںنے شبانہ روز خدمات انجام دیں جس پر وہ تحسین کے مستحق ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ امن وامان کے قیام کے سلسلے میں عزاردارن اور شہریوں کا تعاون بھی مثالی رہا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اتحاد، یک جہتی اور تعاون سے ہر مشکل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عاشورہ سے قبل دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنانا سکیورٹی آپریٹس کی شاندار کامیابی اور صلاحیت کا ثبوت ہے‘ قومی جذبے، اخلاص اور ہوشمندی سے خدمات انجام دینے پر پوری قوم سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے