وزیرمملکت انوشہ رحمن ، آئی ٹی یو کے سیکرٹری جنرل ہولن ژاﺅ اور چیئرمین پی ٹی اے نے پاکستان میں پہلے انکوبیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن اور انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشنز یونین کے سیکرٹری جنرل ہولن ژاﺅ اور پی ٹی اے کے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے پاکستان میں پہلے انکوبیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ 54 لاکھ ڈالر سے قائم کئے گئے پہلے انکوبیشن سنٹر پر ہر سال ایک سو پچاس طلبہ کو ای کامرس اور نئے آئیڈیاز کو قابل عمل بنانے کیلئے …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن اور انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشنز یونین کے سیکرٹری جنرل ہولن ژاﺅ اور پی ٹی اے کے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے پاکستان میں پہلے انکوبیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ 54 لاکھ ڈالر سے قائم کئے گئے پہلے انکوبیشن سنٹر پر ہر سال ایک سو پچاس طلبہ کو ای کامرس اور نئے آئیڈیاز کو قابل عمل بنانے کیلئے تربیت فراہم کی جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکشنز یونین کے سیکرٹری جنرل ہولن ژاﺅ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبہ میں بے مثال ترقی ہوئی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینکوبیشن سنٹر منصوبہ سے پاکستان اقتصادی لحاظ سے ترقی کے نئے راستوں پر چلے گا نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔

Leave a Reply