وزیرمملکت اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیرمملکت اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں 5ریاستی اداروں کی نجکاری کی ہے جس سے 170ارب روپے حاصل ہوئے ہیں۔ پیر کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور اقتدار کے دوران حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، الائینڈ …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیرمملکت اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں 5ریاستی اداروں کی نجکاری کی ہے جس سے 170ارب روپے حاصل ہوئے ہیں۔ پیر کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور اقتدار کے دوران حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، الائینڈ بینک، نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی اور پاکستان پٹرولیم لمیٹیڈ کی نجکاری کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجکاری کے عمل میں شفافیت کی پالیسی پر کاربند ہے۔ نجکاری کمیشن کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت کے ملکیتی ان اداروں کی نجکاری کے دوران شفاف فیصلے کئے گئے ہیں۔ محمد زبیر نے کہا کہ اس وقت پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملز سمیت9مختلف حکومتی ادارے نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں۔

Leave a Reply