وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کی سی پی این ای کے نومنتخب صدر ضیاء شاہد، سیکرٹری اعجازالحق اوردیگر عہدیداران کو مبارکباد

107
اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ابدی فلاح کیلئے حضورؐکو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، مریم اورنگزیب

وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کی سی پی این ای کے نومنتخب صدر ضیاء شاہد، سیکرٹری اعجازالحق اوردیگر عہدیداران کو مبارکباد
موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی اور آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے، اہل صحافت کاجمہوریت کے استحکام اور جمہوری قدروں کے فروغ میں نمایاں کردار ہے ‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے سی پی این ای کے نومنتخب صدر ضیاء شاہداور سیکرٹری اعجازالحق سمیت دیگر منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ۔اپنے تہینہی پیغام میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا حق کسی بھی آزاد اور جمہوری معاشرے کے لئے ناگزیرہے‘موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی اور آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اہل صحافت کاجمہوریت کے استحکام اور جمہوری قدروں کے فروغ میں نمایاں کردار ہے ‘جمہوریت اور آزادی صحافت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا کی صنعت کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون اور سہولتیں فراہم کرتی رہے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب ارکان ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور اعلی صحافتی اقدار کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سی پی این ای کے میڈیا میں کلیدی کردار کو تسلیم کرتی ہے‘وزارت اطلاعات سی پی این ای کی پیشہ ورانہ ترقی کیلئے پلیٹ فارم مہیاکرے گی۔وزیرمملکت اطلاعات نے نومنتخب ارکان کی مستقبل میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔