وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد سے گفتگو

134
APP49-15 ISLAMABAD: November 15 – Minister of State for Information, Broadcasting and National Heritage Marriyum Aurangzeb presiding over a APNS meeting at PID. APP photo Afzaal Chaudhry

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے میڈیا کی صنعت کو سہولیات فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے‘ جمہوریت اور آزادی صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جس نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی انہوں نے آزادی اظہار رائے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیااور کہا کہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے اور عوام کو اپنی آراءکے اظہار کے حق پر پابندی لگانے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے میڈیا پر زوردیا کہ جمہوریت کو مزید مضبوط بنانے اور معاشرے میں جمہوری اقدار کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار جاری رکھے وزیرمملکت نے کہا کہ حکومت آزاد میڈیا کی ترقی کیلئے ہرممکن کوششیں کرے گی اور عامل صحافیوں کے مسائل حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ہی جرنلسٹ سیفٹی اینڈ سکیورٹی بل متعارف کرائے گی اور اپنے ابتدائی مسودے کو جلد تمام سٹیک ہولڈرز اور میڈیا تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ شیئر کرے گی۔ انہوںنے حکومت اور میڈیا بالخصوص صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تربیت اور پیشہ وارانہ ترقی کے سلسلے میں حکومت اور میڈیا کے درمیان قریبی رابطہ کی ضرورت پر زوردیا۔ اے پی این ایس کے وفد نے وزیرمملکت کے ساتھ اپنے مختلف مسائل اور خاص کر اشتہارات کے نرخوں میں اضافہ اور واجبات کے بارے میں بات چیت کی وزیرمملکت نے وفد کو ان کے مسائل کے حل کے سلسلے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔