وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بیان، ذرائع ابلاغ سے گفتگو

سینیٹر نہال ہاشمی کا بیان حکومت یا مسلم لیگ (ن) کا موقف نہیں،ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، سابق گورنر عشرت العباد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بیان، ذرائع ابلاغ سے گفتگو اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینیٹر نہال …

سینیٹر نہال ہاشمی کا بیان حکومت یا مسلم لیگ (ن) کا موقف نہیں،ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، سابق گورنر عشرت العباد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا
وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بیان، ذرائع ابلاغ سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی کا بیان حکومت یا مسلم لیگ (ن) کا موقف نہیں،نہال ہاشمی نے ذاتی رائے کا اظہار کیا ہے، سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا اور وہ اپیکس کمیٹی کے رکن بھی تھے۔ نہال ہاشمی کی جانب سے سابق گورنر سندھ بارے بیان کے حوالے سے اپنے بیان اور میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت نے کہا کہ سابق گورنر سندھ کے حوالے سے نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے اور اس بیان سے حکومت یا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا کوئی تعلق نہیں ۔

Leave a Reply