وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

105
APP07-27 ISLAMABAD: January 27 – Minister for Information and Broadcasting Maryam Aurangzeb talking to Media person outside the Supreme Court. APP photo by Saeed-ul-Mulk

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان‘وزیراعظم محمد نواز شریف کی پرفارمنس کے حملوں کا مقابلہ کریں، وہ صرف پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنا جانتے ہیں‘ عمران خان کو چیلنج ہے کہ موجودہ حکومت کے 4سال میں کرپشن کا کوئی ایک ثبوت دیں‘ عمران خان کو معلوم ہوگیا ہے کہ وہ 2018ءکے انتخابات میں مریم نواز کا مقابلہ نہیں کرسکتے ‘ پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا وہ سپریم کورٹ سے بھاگنے کی تیاری ہے‘ شاہد خاقان عباسی شاہ محمود قریشی سے بات کرنے گئے تو ان پر حملہ کر دیا گیا، ایک وقت تھا جب عمران خان نے پارلیمنٹ پر باہر سے حملہ کیا، کل انہوں نے پارلیمنٹ کے اندر حملہ کیا، پی ٹی آئی وزیراعظم کے بعد مریم نواز اور اسحاق ڈار سے بھی ڈر رہی ہے‘محمد نوازشریف عدالت میں اپنا،اپنے مرحوم والد اور بچوں کا بھی حساب دے رہے ہیں،جھوٹی اور انتشاری سیاست دفن ہوگی، ملک نواز شریف کی قیادت میں آگے بڑھے گا۔وہ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر پیدا ہونے والی صورتحال کے ماسٹر مائنڈ عمران خان ہیں، وہ انتشار کی سیاست کی تیاری کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے وہ کیس دوبارہ سپریم کورٹ میں لائے گئے ہیں جن پر پہلے فیصلے سنائے جاچکے ہیں۔