اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):وزیرمملکت برائے وفاقی تعلیم وجیہہ قمر کے دیہی علاقوں کے دور دراز سکولوں میں صبح کی اسمبلی کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے ، سٹاف کے ہمراہ ملپور کے سکولوں میں صبح کی اسمبلی چیک کرنے پہنچ گئیں۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہورہی ہے کہ کوئی توایسا آیا ہے جس نے دیہی علاقوں کے سکولوں کو بھی اپنی توجہ کا مرکز بنایا ہے۔ اس سے قبل دیہی علاقوں کو سہولیات تو دور کی بات کوئی ان کی حالت زار پوچھنے والا نہیں تھا۔
شہری سکولوں میں تو اساتذہ کے ساتھ ساتھ جدید سہولیات بھی میسر ہیں مگر دیہی علاقوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، اگر کہیں کوئی کمپیوٹر لیب موجود ہے تو وہاں سائنس ٹیچرسرے سے موجود ہی نہیں ہے، جہاں سائنس ٹیچر موجود ہے تو وہاں سائنس مضامین کے دوسرے اساتذہ موجود نہیں ہیں۔
وزیرمملکت کا تعلیم سے محبت کا یہ منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ صبح سویرے اٹھ کر سکولوں میں پہنچ جاتی ہیں ان کے دوروں سے اب ہمیں بھی امید لگی ہے کہ دیہی علاقوں میں تعلیم کے درپیش مسائل پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ امید ہے کہ ان کے مسلسل دوروں اور براہِ راست مانیٹرنگ سے دیہی علاقوں میں تعلیم کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے اور تعلیمی معیار میں بھی نمایاں بہتری نظر آئے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591402