24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںوزیرمملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی کا تقریب سے خطاب

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی کا تقریب سے خطاب

- Advertisement -

پشاور۔15 دسمبر (اے پی پی)وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے کہاہے کہ کراچی کے باشندے پینے کے صاف پانی کےلئے ترس رہے ہیں،سندھ میں زبان کی بنیاد پر سیاست شروع کی گئی،کراچی والوں کے لئے پینے کا پانی نہیں ہے، ہمارا مقابلہ کرپشن اور انسانیت کی نفی کرنے والی سوچ سے ہوناچاہیئے ،اب پاکستان میں قانون سے بالاتر کوئی نہیں،مستقبل پاکستان کا ہے،ماضی میں جو نالائقی ہوئی اس کو اب ختم کرنا ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتے کے روزپشاوریونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شہریارخان آفریدی نے کہا کہ میرےلئے اعزاز کی بات ہے کہ میں پشاور یونیورسٹی سے پڑھا ہوں،اس خطے سے تعلق ہے جو مہمان داری کے حوالے سے مشہور ہے،پشاور یونیورسٹی عظیم درسگاہ ہے، مدرسوں کو بہتر بنانے کیلئے فنڈز خرچ کرکے تمام سہولیات سے آراستہ کرینگے، نوجوان ملک کا اثاثہ ہےں۔انہوں نے کہاکہ ملک پرہائیبرڈ جنگ مسلط کی گئی ہے،قرآن اورحدیث کی تعلیمات کو غلط انداز میں بچوں کو دیکھایا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ2016 میں ارکان پارلیمنٹ برطانیہ کی پارلیمنٹ گئے جہاں پران سے سوال کیا گیا کہ آپ مدارس پر پیسے کیوں لگاتے ہیں،قوم اور ملک سے محبت نہ کرنے والا اس مٹی کا نہیں ہوسکتا،معاشرے میں طبقات پیدا کرنے کے نفی کا نام نیا پاکستان ہے،میرے بزرگوں نے مشنری سکولز بنانے کے لئے مسیحیوں کو خوش آمدید کہا۔انہوںنے کہاکہ مدارس پر پیسے اسلئے لگائیں گے تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ انسانیت اور امن کےلئے کام کریں گے۔انہوںنے کہاکہ امریکہ اور یورپ میں کوئی مسلمان غلط کام کرے تو دین اسلام کو ذمہ دار قرار دیا جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیںکسی کے ہاتھوں میں نہ کھیلنے کا عہد کرکے اورماضی کی نالائقیوں کو فراموش کرکے نیا سفر شروع کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ معاشی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے اور پاکستان کامستقبل شاندارہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں