وزیرمملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی یوم عاشور پر امن و امان کا جائزہ لیتے رہے،

135
اقوام کی ترقی کا واحد راستہ قانون کی حکمرانی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی

اسلام آباد ۔ 21ستمبر (اے پی پی)وزیرمملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی جمعہ کو یوم عاشور پر امن و امان کا جائزہ لیتے رہے، یہاں جاری بیان کے مطابق وزیرمملکت نے جڑواں شہروں کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے راجہ بازار میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مدرستہ تعلیم القران میں علامہ مفتی اشرف علی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم سب مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مدارس ہمارے معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، علماءکرام مل کر امن و امان کیلئے موثر کردار ادا کریں۔