14.9 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومقومی خبریںوزیرمملکت برائے مذہبی امور کی کی جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت

وزیرمملکت برائے مذہبی امور کی کی جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وزیرمملکت برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت اور کامیاب آپریشن پر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اورشہداءکے اہلِ خانہ اور متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔

کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ بزدلانہ حملے پاکستان کے امن و استحکام کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے پاک فوج، ایس ایس جی ، ایف سی اور پی اے ایف کے جوانوں کو بہادری پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص جماعت بھارتی ایجنڈے اور ملک دشمن عناصر کے جھوٹے بیانیئے کا حصہ بن رہی ہے ۔

- Advertisement -

وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام ایسے لوگوں کے چہروں کو خوب جانتے ہیں اور انہیں مسترد کر چکے ہیں ،پاکستان دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کی مدد سے ہر خطرے کو جڑ سے ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوت ملک کے تحفظ کے لیے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571991

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں