وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا تین روزہ کتاب میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب

100
وزارت موسمیاتی تبدیلی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 میاواکی اربن جنگلات قائم کرے گی جس سے شہر کے سرسبز رقبے میں نمایاں اضافہ ہوگا،وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل
وزارت موسمیاتی تبدیلی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 میاواکی اربن جنگلات قائم کرے گی جس سے شہر کے سرسبز رقبے میں نمایاں اضافہ ہوگا،وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل

راولپنڈی ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبوں کی آڑ میں کمیشن کھایا اور ملکی دولت کو بے دردی سے لوٹا ، ماضی کی حکومتوں نے پانی کی کمی کے مسئلہ پر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیااور چالیس سال تک ایک ڈیم تک نہیں بننے دیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک پارک میں ای لائبریری کے زیراہتمام منعقدہ تین روزہ کتاب میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور ملک لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ یہ راگ الاپنے والے لوگ اپنی کرپشن اور بدعنوانیوں کی وجہ سے خوفزدہ ہیں۔اس موقع پر چیئرمین آر ڈی اے عارف عباسی ، چیف لائبریرین ملک شیرافضل ، پروفیسر ڈاکٹر عمران بودلہ، ڈاکٹر ذوالفقار چغتائی کے طلباءو طالبات کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔کتاب میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب میں وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاکہ کتاب بہترین دوست ہے مگر دور حاضر میںکتب بینی کا رجحان کم ہو رہا ہے جوکہ تشویشناک ہے ۔تاھم اس حوالے سے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنے کے لئے کتاب میلے کا انعقاد بہترین اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کے لئے سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا کیونکہ مستقبل میں اسی نوجوان نسل نے پاکستان کی بھاگ دوڑ سنبھالنا ہے – انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے واٹر ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے -انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی اس وقت ملک کا بنیادی مسئلہ بن چکا ہے اور اس کے حل کے لئے سب نے اجتماعی اور انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان کے حوالے سے جاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر سب کو ملک سے اپنی محبت کا اظہار کرنا چاہئے۔