اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے تعلیم وتربیت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحتی شعبے کی ترقی کی بڑی صلاحیت ہے۔ پاکستان اور ترکی سیاحت کے فروغ کیلئے قریبی تعاون کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ترکش ایئر لائن کے زیراہتمام کلچرل پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تاریخی مذہبی اور …
وزیرمملکت بلیغ الرحمن کا ترکش ایئر لائن کے زیراہتمام کلچرل پروگرام سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے تعلیم وتربیت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحتی شعبے کی ترقی کی بڑی صلاحیت ہے۔ پاکستان اور ترکی سیاحت کے فروغ کیلئے قریبی تعاون کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ترکش ایئر لائن کے زیراہتمام کلچرل پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تاریخی مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ انہوںنے پاکستان ترکی کے درمیان عوامی سطح پر روابط میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی دوست اسلامی ممالک ہیں ہمیں ایک دوسرے کے مزید قریب آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہئے۔








