28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںوزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ ٹیکس چوری، اثاثوں کو چھپانے اور منی لانڈرنگ میں عمران خان نااہل ہوجائیں گے،عمران خان نے لوگوں کے سامنے جھوٹ بولا ہے اوراب وہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوں گے،جولوگ ہماری جماعت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں وہ بے نقاب ہوررہے ہیں، عمران خان نے ایک انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو کرکے اچھا کام نہیں کیا، پیپلزپارٹی آمر کے بنائے قانون کی حمایت اور بانی جماعت ذولفقارعلی بھٹو کے بنائے قوانین کی مخالفت کررہی ہیں،احتساب عدالت میں سماعتوں کے موقع پر میڈیا کو سہولیات دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔جمعرات کو یہاں الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں اس مقدمہ کی سماعت کے دوران عمران خان کو بہت مواقع فراہم کیے گئے تاہم وہ اثاثوں پر عدالت عظمیٰ کو مطمئن نہیں کرسکے ہیں، عمران خان نے کئی برسوں تک ٹیکس حکام سے لندن فلیٹ کی ملکیت کو چھپایا اورکالے دھن کو سفید کرنے کی سکیم کے موقع پر انہوں نے یہ فلیٹ ڈکلئیر کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71464

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں