وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

سیاسی شعبدہ بازوں کی ریلیاں ناکام ہوگئیں ،ضمنی الیکشن کی طرح عوام نے سیاسی یتیموں کو مسترد کردیا ،مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنے قائدین اور ان کے خاندان کا تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، رائے ونڈ کی بات ہوئی تو کوئی ٹھکانہ محفوظ نہیں رہے گا۔ وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو فیصل آباد۔4 ستمبر(اے پی پی )وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد …

سیاسی شعبدہ بازوں کی ریلیاں ناکام ہوگئیں ،ضمنی الیکشن کی طرح عوام نے سیاسی یتیموں کو مسترد کردیا ،مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنے قائدین اور ان کے خاندان کا تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، رائے ونڈ کی بات ہوئی تو کوئی ٹھکانہ محفوظ نہیں رہے گا۔ وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو
فیصل آباد۔4 ستمبر(اے پی پی )وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہم اصولوں ،اخلاقیات اور آئین وقانون کی سیاست کرتے ہیں جبکہ ملکی تعمیر و ترقی ،عوامی فلاح و بہبود ،قومی خوشحالی ہمارا مشن ہے لیکن عوام کے مسترد شدہ چند نام نہاد سیاسی بہروپیئے خود کو ہر قسم کے آئین وقانون اور اخلاقیات سے بالا تر سمجھتے ہوئے ملکی تعمیر و ترقی کا سفر روکنا اودہشت گردی کو فراغ دیناچاہتے ہیں،انہیں اپنے عزائم میں کامیابی نہیںہوسکتی۔ جن کا اپنا کردار اور گفتار درست نہیںعوام ان پر کسی صورت اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہفتہ کے روز بھی سیاسی شعبدہ بازوں کی طرف سے نکالی جانے والی ریلیاں ناکام ہوگئیں۔ضمنی الیکشن کی طرح عوام نے سیاسی یتیموں اورشعبدہ بازوں کو مسترد کردیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 84میں CC-118 میں سیورےج لائن اور کارپٹ روڈگوشالہ مڑیاں کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

Leave a Reply