وزیرِاعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے آئی سی ای ایس سی او کی سربراہ ڈاکٹر ہیڈی جتو سی کی ملاقات

127
Rumina Khurshid Alam
Rumina Khurshid Alam

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):وزیرِاعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے اسلامک ورلڈ تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (آئی سی ای ایس سی او) کی سربراہ ڈاکٹر ہیڈی جتو سی نے یہاں ملاقات کی۔ وزارت ماحولیاتی تبدیلی سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں لڑکیوں کے لئے گرین ایجوکیشن پر مشترکہ کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق ہوا۔

گرین ایجوکیشن کانفرنس کے انعقاد کی تجویز ماحولیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم نے دی۔ وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ لڑکیوں کے لئے گرین سکلز پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، اسلامی دنیا میں لڑکیوں کے لئے قومی موسمیاتی تعلیمی فریم ورک متعارف کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے لئے لڑکیوں کو بااختیار بنانا ہوگا، چین کی فنڈنگ سے "شی پاور” منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا ہے، بلوچستان کی 20,000 لڑکیاں "شی پاور "منصوبے سے مستفید ہوئی ہیں۔ ملاقات میں پاکستان اور آئی سی ای ایس سی او کے درمیان مستقبل مشترکہ منصوبوں پر اتفاق کیا گیا۔