وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان امریکہ اور برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے (کل) پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقیوزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان امریکہ اور برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے (کل) جمعہ کی صبح پاکستان پہنچیں گے۔ اپنے دو ہفتہ کے غیر ملکی دورہ کے دوران وزیرِداخلہ نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں عالمی منشیات کے مسئلے پر اقوامِ عالم کے نمائندوں سے خطاب کیا اور منشیات کی روک تھام کے سلسلے …

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقیوزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان امریکہ اور برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے (کل) جمعہ کی صبح پاکستان پہنچیں گے۔ اپنے دو ہفتہ کے غیر ملکی دورہ کے دوران وزیرِداخلہ نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں عالمی منشیات کے مسئلے پر اقوامِ عالم کے نمائندوں سے خطاب کیا اور منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں پاکستانی کامیابیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے سلسلے میں ملکی نقطہ نظر پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں وزیرِاعظم کی ہدایت پر وزیرِداخلہ نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلقہ پیرس معاہدے پر حکومتِ پاکستان کی طرف سے دستخط کئے اور ماحولیاتی تغیر اور تبدیلیوں پر پاکستانی موقف اور اس سلسلے میں آئندہ کے لائحہ عمل سے اقوام متحدہ میں خطاب کیا۔

Leave a Reply