اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس نے ہفتہ کو یہاں پنجاب ہاس میں ملاقات کی۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیراطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں قومی سلامتی کے حوالے سے روزنامہ ڈان کی خبر اور اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کی جانے والی …
وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس نے ہفتہ کو یہاں پنجاب ہاس میں ملاقات کی۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیراطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں قومی سلامتی کے حوالے سے روزنامہ ڈان کی خبر اور اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کی جانے والی انکوائری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انکوائری کا مقصد مذکورہ رپورٹ کے تمام پہلووں اور محرکات کو بے نقاب کر ناہے، معاملے کی انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔







