وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے کویت میں تعینات پاکستان کے سفیر غلام دستگیر کی ملاقات، پاک کویت تعلقات اور مختلف امور میں جاری دو طرفہ تعاون پر بات چیت

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے کویت میں تعینات پاکستان کے سفیر غلام دستگیر نے یہاں ملاقات کی، ملاقات میں پاک کویت تعلقات اور مختلف امور میں جاری دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔جمعرات کووزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ نے سفیر کوہدایت کی کہ کویت میں مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کے …

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے کویت میں تعینات پاکستان کے سفیر غلام دستگیر نے یہاں ملاقات کی، ملاقات میں پاک کویت تعلقات اور مختلف امور میں جاری دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔جمعرات کووزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ نے سفیر کوہدایت کی کہ کویت میں مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے۔ملاقات کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان سرکاری اور سفارتی پاسپورٹس پر ویزے کے استشناءکے دو طرفہ معاہدے پر بھی بات چیت ہوئی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے تاہم کسی دو طرفہ معاہدے کی افادیت اسی صورت ممکن ہے جب دونوں اطراف سے اس پر من و عن عمل کیاجائے۔ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستانیوں کے لئے کویتی ویزوں کے اجراءاور انکے لئے ملازمت کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لئے کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

Leave a Reply