- Advertisement -
وزیرِداخلہ کا آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کو بغیر ویزہ پاکستان لانے پر امارات ائیرلائنز کے خلاف کاروائی کا حکم
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیرِداخلہ نے آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کو بغیر ویزہ پاکستان لانے پر امارات ائیرلائنز کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا جبکہ ایک خاتون کے اپنے بیٹے کے پاسپورٹ پر لاہور سے دبئی سفر کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار ایف آئی اے افسران کو انکوائری کے بعد نوکری سے بر طرف کر دیا گیا ۔ وزارت داخلہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایک خاتون کے اپنے بیٹے کے پاسپورٹ پر لاہور سے دبئی سفر کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اگر پی آئی اے کا عملہ سستی، غلطی یا کوتاہی بھی کرے تو ایف آئی اے کا عملہ کاغذات اور ٹکٹ کی مکمل جانچ پڑتال کے بغیر کسی مسافر کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہ دے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8
- Advertisement -