وزیرِداخلہ کا بلیک لسٹ پر موجود امریکی شہری کو امیگریشن کی اجازت دینے کے واقعے کا سخت نوٹس،

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے بلیک لسٹ پر موجود ایک امریکی شہری کو امیگریشن کی اجازت دینے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت امیگریشن کا شفٹ عملہ معطل کر دیا ہے ۔ جبکہ ہوسٹن سے مذکورہ امریکی کو ویزہ جاری کرنے والے پاکستانی قونصلیٹ کے افسران کے …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے بلیک لسٹ پر موجود ایک امریکی شہری کو امیگریشن کی اجازت دینے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت امیگریشن کا شفٹ عملہ معطل کر دیا ہے ۔ جبکہ ہوسٹن سے مذکورہ امریکی کو ویزہ جاری کرنے والے پاکستانی قونصلیٹ کے افسران کے خلاف بھی کاروائی کی جا رہی ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق میتھیو بریٹ نامی امریکی شہری ہفتہ کی صبح اسلام آباد ائر پورٹ پہنچا ۔ مذکورہ شخص کوکچھ سال قبل مشکوک سرگرمیوں میںملوث ہونے کی بنیاد پر بلیک لسٹ کرتے ہوئے ملک بدر کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply