وزیرِداخلہ (کل) پولیس لائنز میں پولیس دربار سے خطاب کرینگے

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان(کل) جمعرات کو پولیس لائنز میں پولیس دربار سے خطاب کریں گے۔ دربار میں اسلام آباد، اے جے کے، پنجاب پولیس اور ایف سی اہلکارموجود ہوں گے۔ پولیس دربار سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ وزیرِداخلہ اسلام آباد اور گردو نواح میں حالیہ دنوں میں بہادری اور فرض شناسی سے ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں میںتعریفی اسناد …

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان(کل) جمعرات کو پولیس لائنز میں پولیس دربار سے خطاب کریں گے۔ دربار میں اسلام آباد، اے جے کے، پنجاب پولیس اور ایف سی اہلکارموجود ہوں گے۔ پولیس دربار سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ وزیرِداخلہ اسلام آباد اور گردو نواح میں حالیہ دنوں میں بہادری اور فرض شناسی سے ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں میںتعریفی اسناد بھی تقسیم کریں گے۔ اسلام آباد، اے جے کے، پنجاب پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے گذشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت میں امن عامہ کو یقینی بنانے اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ میں دن رات ڈیوٹی سر انجام دی اور یہ ثابت کیا کہ قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے میں پولیس کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لئے پولیس میں جذبہ بدرجہ اتم موجود ہے ۔

Leave a Reply