
اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ ملکی خودمختاری اور قومی وقار پرآنچ آئے بغیر پاکستان اور امریکہ کے مابین تعاون اور اشتراک کو مزید وسعت دی جائے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں امریکہ کے لئے نامزد سفیر اعزاز چوہدری سے ملاقات میں کہی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ داخلہ نے امریکہ کے لئے نامزد سفیر اعزاز چوہدری کی بطور سیکرٹری خارجہ پاکستان کے لئے خدمات کو سراہا۔ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔