
لاہور۔24جولائی (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج (پیر کو) لاہور میں پاکستان اور آذربائیجان کے مابین پٹرولیم کی صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے
جبکہ لاہور اور شیخوپورہ میں تین نئے صنعتی زونز کے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا و نگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم لاہور میں اومبر سپیشل اکنامک زون، سندر گرین سپیشل اکنامک زون اور سمارٹ سپیشل اکنامک زون شیخوپورہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیرِ اعظم ان تقاریب سے خطاب بھی کریں گے۔