اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم سٹرٹیجک ریفارمز یونٹ اور وفاقی وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام ٹرانس جینڈر سٹیزن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کی ورچوئل لانچنگ کی تقریب کل جمعہ کو دن 11بجکر 30 منٹ پر منعقد ہوگی۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سٹرٹیجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا کہ یہ نظام ٹرانس جینڈر شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے وزیرِ اعظم کے انیشیٹو کے تحت متعارف کرایا جا رہا ہے ۔