وزیرِ اعظم شہباز شریف آج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجراء کریں گے

357
شہباز شریف

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج (جمعہ کو )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجراء کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

بعد ازاں وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے تحت باصلاحیت نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیرِ اعظم جناح کنونشن سینٹر جائیں گے۔ وزیرِ اعظم ملک بھر سے آئے ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرکے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔