وزیرِ اعظم شہباز شریف آج ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

114
شہباز شریف

انقرہ۔17فروری (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج (جمعہ کو)ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم آج ترکیہ کے شہر آدیامان میں پاکستان کی طرف سے بھیجے جانے والے امدادی سامان کو ترک حکام کے حوالے کریں گے۔

وزیرِ اعظم آدیامان میں پاکستان کی ریسکیو و ریلیف ٹیموں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیں گے۔بعد ازاں وزیرِ اعظم آدیامان یونیورسٹی میں زلزلہ زدگان سے ملاقات کریں گے اور ان کی مدد کیلئے قائم سینٹر کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف ترک وزرا اور حکام سے ملاقات کریں گے جہاں انہیں جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔