وزیرِ اعظم شہباز شریف آج لاہور میں انڈس ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے

275

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج لاہور میں انڈس ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔

پی ایم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 600 بستروں پر مشتمل انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن میں بین الاقوامی معیار کی علاج معالجے کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

وزیرِ اعظم افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔