وزیرِ اعظم شہباز شریف آج وزارتِ منصوبہ بندی کے تحت خصوصی اقدامات کا اجرا کریں گے

127

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج جمعرات کو وزارتِ منصوبہ بندی کے تحت خصوصی اقدامات کا اجراء کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ان قدامات میں نوجوانوں کی ترقی اور تعلیم کیلئے وظائف، پسماندہ اضلاع میں سہولیات کی فراہمی، کھیلوں کے فروغ اور انٹرنشپ پروگرام شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم ان اقدامات کے اجراء کے بعد تقریب کے شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔