وزیرِ اعظم آج پشاور کا دورہ کریں گے، فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کا افتتاح ،نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے

145
شہباز شریف

اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج (منگل کو)پشاور کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم پشاور میں فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کا افتتاح کریں گے۔

یہ یونیورسٹی ضم شدہ اضلاع کی پہلی یونیورسٹی ہے جو ان اضلاع کے باصلاحیت نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے عین مطابق اعلی تعلیم فراہم کرے گی۔1.5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس یونیورسٹی کی بنیاد مسلم لیگ( ن) کےگزشتہ دور حکومت میں رکھی گئی تھی۔

وزیرِ اعظم پشاور میں وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے باصلاحیت نوجوانوں میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کریں گے۔اس موقع پروزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔