لاہور۔22مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہ پرکوئٹہ روانہ ہوگئے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف لاہور سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہوئے جہاں وہ کھیلوں کے 64 ویں قومی مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور ان مقابلوں کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
وزیرِ اعظم اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کوئٹہ میں سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔