وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہو گئے

194

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے کوئٹہ روانہ ہو گئے ہیں۔ پیر کووزیراعظم آفس کے میڈیاو نگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کوئٹہ میں گورنر اور وزیرِ اعلی بلوچستان کے علاوہ بلوچستان کابینہ کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔

وزیرِ اعظم بلوچستان کے کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے وفاقی و بلوچستان حکومت کی جانب سے ایک بڑے پیکیج کا اعلان بھی کریں گے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے ۔وزیرِ اعظم بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان سے بھی ملاقات کریں گے۔