وزیرِ اعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کےلئے جعفرآباد روانہ

203

سکھر/جعفرآباد۔28اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کےلئے سکھر سے ضلع جعفرآباد کے گاؤں اللہ دینو روانہ ہوگئے ۔ قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نصیر آباد ڈویژن کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کےلئے لاہور سے سکھر پہنچے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی اور چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی نے وزیر اعظم کا استقبال کی۔

بعدازں وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور دیگر کے ہمراہ بذریعہ ہیلی کاپٹر جعفرآباد روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم نے جعفرآباد جاتے ہوئے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔