وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سویٹزرلینڈ کے فیڈرل قونصلر اور خارجہ امور کے فیڈرل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی ملاقات

222

جنیوا۔9جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سویٹزرلینڈ کے فیڈرل قونصلر اور خارجہ امور کے فیڈرل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اگنازیو کیسس نے جنیوا میں ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان ےکے مطابق ملاقات میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور سویٹز رلینڈ کےدرمیان دو طرفہ تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی۔