- Advertisement -
گلگت۔4اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی ٰگلگت بلتستان گلبر خان نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعلی گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کو حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے ریسکیو و امدادی کارروائیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وزیرِ اعلی ٰنے وزیرِ اعظم کو گلگت بلتستان میں دانش سکولوں کے قیام کے فیصلے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال و ترقیاتی کاموں پر پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
- Advertisement -
- Advertisement -