وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے اراکین و عہدیداران کی قائم مقام صدر جمال شاہ کاکڑ کی قیادت میں ملاقات

86

کوئٹہ۔23اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکین و عہدیداران نے قائم مقام صدر جمال شاہ کاکڑ کی قیادت میں ملاقات کی۔

شرکاء نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور بلوچستان کی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیرِاعظم نے پارٹی عہدیداران کو پارٹی کو منظم کرنے اور نچلی سطح پر مستحکم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔