اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی۔ بدھ کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں محمود خان اچکزئی نے وزیرِ اعظم کے بلوچستان کی ترقی کو ترجیح بنانے کے ویژن اور حالیہ سیلاب میں بلوچستان کے متاثرین کی امداد و بحالی پر خصوصی توجہ پر خراجِ تحسین پیش کیا۔