وزیرِ اعظم شہباز شریف منگلا ڈیم کے یونٹ 5 اور 6 کی ریفربشمنٹ کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کےلئے روانہ

163

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف منگلا ڈیم کے یونٹ 5 اور 6 کی ریفربشمنٹ کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کےلئے روانہ ہوگئے ۔یہ بات وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان میں بتائی گئی۔

وزیرِ اعظم ریفربشمنٹ کے بعد فعال یونٹس کا دورہ کریں گے جہاں وزیرِ اعظم کو منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔