29.4 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومتازہ ترینوزیرِ اعظم شہباز شریف نےبلاول بھٹو زرداری کو بھارتی پراپیگنڈے بے نقاب...

وزیرِ اعظم شہباز شریف نےبلاول بھٹو زرداری کو بھارتی پراپیگنڈے بے نقاب کرنے کیلئے تشکیل کردہ وفد کی قیادت سونپ دی ،وفد بھارتی پراپیگنڈے اور مزموم سازشوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرے گا

- Advertisement -

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھارتی پراپیگنڈے بے نقاب کرنے کیلئے تشکیل کردہ وفد کی قیادت سونپ دی ،وفد بھارتی پراپیگنڈے اور مزموم سازشوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرے گا۔

ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور بھارتی پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے تشکیل کردہ وفد کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کو سونپ دی ۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی پراپیگنڈے اور مزموم سازشوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز بھیجنے کا فیصلہ ہے۔

- Advertisement -

، ڈاکٹر مصدق ملک، انجینئر خرم دستگیر، سینیٹر شیری رحمن، حنا ربانی کھر، فیصل سبزواری، تحمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی وفد میں شامل ہیں۔ وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز میں خطے میں بھارت کے پراپیگنڈے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی کوششوں کو بے نقاب کرے گا،وفد پاکستان کی خطے میں امن قائم رکھنے کیلئے کوششوں کو اجاگر کرے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598294

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں